جموں و کشمیر

تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سیول کوڈ پر سمینار منسوخ کر دیا

فوج کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لیگل جانکاری کے موضوع پر26 مارچ کو ایک سمینار منعقد ہونے والا تھا تاہم مثالی ضابط اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

سری نگر: فوج کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لیگل جانکاری کے موضوع پر26 مارچ کو ایک سمینار منعقد ہونے والا تھا تاہم مثالی ضابط اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کپواڑہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
ہند۔ چین کی صورت ِحال حساس: جنرل منوج پانڈے
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس

فوج کے سری نگر نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایم کے ساہو نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی میں26 مار چ کو منعقد ہونے والے ‘ کشمیر جورسٹ’ سمینار کو مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ سابق وزیرا علیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے یکساں سیول کوڈجیسے حساس معاملے پر فوج کی مداخلت پر سوالات اٹھائے تھے۔

عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا :’کشمیر جیسے حساس علاقے میں یکساں سیول کوڈ جیسے معاملے پر فوج کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنا مناسب نہیں ۔ ‘

انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی فوج کے غیر سیاسی اور مذہبی رہنے کی ایک وجہ ہے اور یہ کہ یو سی سی سمینار ان دونوں بنیادی اصولوں کے لئے خطرہ ہے۔

نیشنل کانفرنس نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے فوری مداخلت کی بھی درخواست کی تھی۔