تلنگانہ

تشکیل تلنگانہ کے بعد 63 کروڑ سیاحوں کی آمد

سیاحت کے لئے موزوں علاقوں میں سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ان مقامات پر ترقی دی جارہی ہے۔31 ٹورسٹ بیس اور120 کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ گولکنڈہ اور ورنگل کے قلعوں میں ساونڈ اینڈ لائٹ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تشکیل تلنگانہ کے بعد سے اب تک 63.51 کروڑ سیاحوں نے ریاست کا دورہ کیا ہے۔ سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2014 تا جولائی2022 تک 63.51کروڑ گھریلو سیاح اور 1,35,000 بیرونی سیاحوں نے تلنگانہ کا دورہ کیا۔ حکومت کی جانب سے ”ہمارا تلنگانہ۔ ہماری تہذیب۔ ہماری سیاحت“ کے عنوان سے ریاست میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

حکومت کے تعاون اور تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولتوں سے تلنگانہ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ ریاست میں سیاحت اور سیاحتی مقامات کو ترقی دی جارہی ہے۔ ریاست بھر میں 54گرین ٹورازم ہوٹل قائم کئے گئے ہیں۔

سیاحت کے لئے موزوں علاقوں میں سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ان مقامات پر ترقی دی جارہی ہے۔31 ٹورسٹ بیس اور120 کشتیاں چلائی جارہی ہیں۔ گولکنڈہ اور ورنگل کے قلعوں میں ساونڈ اینڈ لائٹ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔

انگریزی، ہندی، تلگو اور دیگر زبانوں میں تلنگانہ کی تاریخ اور تمدن، قدرتی خوبصورتی، قومی آبی وسائل، ہل اسٹیشن، روحانی مراکز اور قلعوں کی تفصیلات کو پیش کیا گیا۔ حکومت کے ان اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور داخلی اور بیرونی سیاحوں کی ریاست کو آمد میں اضافہ ہوا ہے۔