حیدرآباد

کے ٹی آر کے ہاتھوں ڈیجیٹل اکسپرئنس سنٹر کا افتتاح

اس نئے ایک لاکھ مربع فٹ پر محیط مرکز میں ایک ہزار انفارمیشن ٹکنالوجی پروفیشنلس کو تربیت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ آئی ٹی پروفیشنلس کے لئے عصری تقاضوں سے لیس ماحول میں کام کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ہائی ٹیک سٹی میں ڈیجیٹل اکسپرینس سنٹر کا افتتاح کیا۔ عالمی سطح پر گلوبل ٹکنالوجی کنسلٹنگ اینڈ سلوشنس کمپنی ایل ٹی آئی مائینڈ ٹرری کی جانب سے حیدرآباد میں عصری تقاضوں سے لیس ڈیجیٹل اکسپرئنس سنٹر قائم کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔

 اس نئے ایک لاکھ مربع فٹ پر محیط مرکز میں ایک ہزار انفارمیشن ٹکنالوجی پروفیشنلس کو تربیت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ آئی ٹی پروفیشنلس کے لئے عصری تقاضوں سے لیس ماحول میں کام کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے ایل ٹی آئی اور مائنڈ ٹری کی جانب سے آپسی تعاون و اشتراک کے ذریعہ ملک کا پانچواں سب سے بڑا آئی ٹی مرکز قائم کرنے کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کمپنی مزید ترقی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گی۔