آندھراپردیشجرائم و حادثات

دھوکہ دہی کے الزام میں ٹی ڈی پی قائد کا فرزند گرفتار

آندھرا پردیش پولیس نے ایک خانگی کمپنی کے سابق ڈائرکٹر جو تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد کے فرزند ہیں، کو گرفتار کرلیا ہے۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش پولیس نے ایک خانگی کمپنی کے سابق ڈائرکٹر جو تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد کے فرزند ہیں، کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان پر فرضی کمپنیوں، جعلی رسائد اور دیگر غیر قانونی طریقوں کے استعمال سے حکومت کو کروڑ ہا روپے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

وجئے واڑہ پولیس کمشنریٹ کے تحت مچاورم پولیس نے آویکزا نامی کمپنی کے سابق ڈائرکٹر پی شرتھ کو گرفتار کرلیا یہ گرفتاری29 فروری کو عمل میں آئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کمپنی پرحکومت کے ساتھ معاہدہ کے ذریعہ، اشیاء اور خدمات کی فراہمی کے بغیر، کروڑ روپے کے فنڈس حاصل کرنے کا الزام ہے۔

شرتھ، تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد و اے پی کے سابق وزیر پی پلاراؤ کے فرزند ہیں۔ ان کی گرفتاری ریاست کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

سابق ڈائرکٹر آویکزا کمپنی شرتھ کو29 فروری کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ وجئے واڑہ پولیس کمشنر کانتی رتن نے صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

a3w
a3w