حیدرآباد

لوک سبھا انتخابات کے بعد بی آرایس کا باب ختم ہوجائے گا:جیون ریڈی

ٹی آرایس کا نام بی آرایس کیاگیا تب ہی سے اس کازوال شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی موجودہ حکومت کے آغاز میں ہی حکومت 40ہزارکروڑروپئے کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کا باب ختم ہوجائے گا۔انہوں نے پیش قیاسی کی کہ ریاست میں لوک سبھاانتخابات میں بی آرایس کو شکست ہوگی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت سے بے روزگار نوجوان اوب گئے تھے کیونکہ ریاست میں 1.93لاکھ ملازمتیں مخلوعہ ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی اُس وقت کی حکومت نے تلنگانہ کو قرض کے جال میں پھنسادیا تھا۔

ریاست میں کسی کو بھی ایک بھی راشن کارڈ نہیں دیاگیا۔جب ٹی آرایس کا نام بی آرایس کیاگیا تب ہی سے اس کازوال شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی موجودہ حکومت کے آغاز میں ہی حکومت 40ہزارکروڑروپئے کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی۔