قومی
اتراکھنڈ کے بعد اب اس ریاست میں یکساں سیول کوڈ کی راہ ہموار
ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں گجرات یو سی سی کی تجویز پیش ہونے کی توقع ہے۔ آئی اے این ایس سے بات چیت میں اُپادھیائے نے کہاکہ بی جے پی نے شروع سے ہی یکساں سیول کوڈ کی تائید کی ہے۔

ممبئی (آئی اے این ایس) اتراکھنڈ کے بعد گجرات یکساں سیول کوڈ(یو سی سی)لاگو کرنے والی دوسری ریاست بننے والی ہے‘ ایسے میں بی جے پی قائد سنجے اُپادھیائے نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ یو سی سی سارے ملک میں لاگو کرنا چاہئے تاکہ تمام شہریوں کیلئے مساوی حقوق یقینی بن جائیں۔
ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں گجرات یو سی سی کی تجویز پیش ہونے کی توقع ہے۔ آئی اے این ایس سے بات چیت میں اُپادھیائے نے کہاکہ بی جے پی نے شروع سے ہی یکساں سیول کوڈ کی تائید کی ہے۔
اتراکھنڈ کے بعد گجرات نے اس خوش آئند پہل کی شروعات کردی ہیں۔ میرے خیال میں یو سی سی سارے ملک میں لاگو ہونا چاہئے۔ خوشامد کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔