یوروپ

ٹیپو سلطان کی بندوق پر ایکسپورٹ پابندی

میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی 18 ویں صدی کی بندوق مالیتی 2 ملین پاؤنڈس کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ خریدار اسے برطانیہ میں عوام کے لئے اسٹڈی اور ایجوکیشن کے لئے رکھ سکے۔

لندن: میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی 18 ویں صدی کی بندوق مالیتی 2 ملین پاؤنڈس کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ خریدار اسے برطانیہ میں عوام کے لئے اسٹڈی اور ایجوکیشن کے لئے رکھ سکے۔

متعلقہ خبریں
ٹیپو، اورنگ زیب اور بابر نام رکھنے پر بھی امتناع عائد کردیا جائے: اسد اویسی
ٹیپو مخالف ڈرامہ کی پیشکشی پر مجلس تعمیر ملت کا احتجاج
جنتادَل ایس اور کانگریس ٹیپوسلطان کو مانتے ہیں: امیت شاہ

14 بور کی گن جو شوٹنگ گیمس کے لئے ڈیزائن کردہ ہے‘ ہندوستان میں اسدخان محمد نے ٹیپو سلطان کے لئے 1793 اور 1794 کے درمیان بنائی تھی۔

138 سنٹی میٹر طویل اس آتشیں اسلحہ میں مضبوط لکڑی‘ فولادی نالی اور سونے و چاندی کا استعمال ہوا ہے۔