تعلیم و روزگاردہلی

یو جی سی نیٹ : تاریخ کا اعلان

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اہلیتی امتحان (نیٹ) کا امتحان 16 جون کے بجائے 18 جون 2024 کو ہوگا۔

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اہلیتی امتحان (نیٹ) کا امتحان 16 جون کے بجائے 18 جون 2024 کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
تلنگانہ کے 3 گورنمنٹ ڈگری کالجس کو اٹانمس کا درجہ

یو جی سی نیٹ امتحان کی تاریخ کو تبدیل کر کے 18 جون کر دیا گیا کیونکہ یو جی سی نیٹ اور سول سروسز کے ابتدائی امتحان کی تاریخ 16 جون کوپڑ گئی تھی۔

یوجی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ”امیدواروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد کمیشن نے یوجی سی-نیٹ جون 2024 کے امتحان کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی ای) ایک ہی دن میں پورے ہندوستان میں او ایم آر موڈ میں یوجی سی-نیٹ کا انعقاد کرے گی۔”

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے امتحانی مرکز کی معلومات سے متعلق نوٹیفکیشن امتحان سے 10 دن قبل سرکاری ویب سائٹ پر پیش کیا جائے گا۔

امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے این ٹی اے کی ویب سائٹ دیکھیں۔

a3w
a3w