سوشیل میڈیا

موبائل پر آئی دلہن کی ویڈیوز دیکھ کر دلہے نے عین وقت پر پھیرے لینے سے کیا انکار، باراتی واپس، حیران کن واقعہ

بتایا گیا ہے کہ دولہے نے شادی کو عین وقت پر منسوخ کر دیا کیونکہ دلہن کے عاشق نے اسے اپنے موبائل فون پر کال کرکے بتایا تھا کہ اپنا واٹس ایپ چیک کرو اور جیسے ہی اس نے اپنا واٹس ایپ دیکھا، اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔

امروہہ: اترپردیش کے امروہہ میں ایک حیران کن واقعہ میں دلہے کے موبائل فون پر ایک کال آئی جس کے بعد آخری لمحات میں شادی منسوخ کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ دولہے نے شادی کو عین وقت پر منسوخ کر دیا کیونکہ دلہن کے عاشق نے اسے اپنے موبائل فون پر کال کرکے بتایا تھا کہ اپنا واٹس ایپ چیک کرو اور جیسے ہی اس نے اپنا واٹس ایپ دیکھا، اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔

اس دوران شادی کی رسومات بس مکمل ہونے والی ہی تھیں تاہم دلہے نے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اس کے واٹس ایپ پر ملنے والی تصاویر اس کی ہونے والی دلہن کی تھی جس میں اس کا عاشق بھی موجود تھے۔

تصاویر خلوت کے لمحات کی تھیں جس میں دلہن اپنے عاشق کے ساتھ ’’قابل اعتراض‘‘ حالت میں نظر آرہی تھی۔

پہلے عاشق نے دلہے کو فون کرکے دھمکی دی کہ وہ دلہن کو چھوڑ دے کیونکہ وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ دولہے نے جواب دیا کہ ثبوت بھیج، جس کے بعد اس شخص (دلہن کے عاشق) نے دلہن کی کئی ویڈیوز اور تصاویر اس کے فون پر بھیج دیں جسے دیکھ کر دلہے کے ہوش اڑ گئے۔

تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر دولہے نے شادی کی رسومات کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کال کرنے والے (عاشق) کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس کی شناخت کمل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

قبل ازیں امروہہ کے آدم پور میں لڑکی کی شادی کے لئے بارات پہنچی۔ باراتیوں اور دیگر مہمانوں نے کھانا کھایا اور صرف 7 پھیرے اور رخصتی کی رسم باقی تھی۔

اسی وقت دولہے کے موبائل پر کال آئی اور دوسری طرف سے ایک شخص نے کہا کہ وہ کمل سنگھ ہے اور دولہا جس لڑکی سے شادی کررہا ہے وہ اس کی گرل فرینڈ ہے اور اگر وہ یہ شادی کرتا ہے تو اس کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔

جب دولہے نے ثبوت مانگا تو کمل سنگھ نے ویڈیو اور تصاویر بھیجیں جس میں دلہن (لڑکی) اس کے ساتھ موجود تھی۔ رپورٹس کے مطابق کچھ ویڈیوز میں انہیں ہوٹل کے کمروں اور مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔ تنہائی کے لمحات کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دولہے نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا اور بارات واپس آگئی۔

پولس نے ایک شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

a3w
a3w