تلنگانہ

زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے بجلی کی ضرورت نہیں:ریونت ریڈی کا بیان، بی آرایس کا احتجاج

زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے بجلی سپلائی کرنے کی ضرورت نہ ہونے سے متعلق تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرریونت ریڈی کے ریمارکس پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے بی آر ایس نے احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے بجلی سپلائی کرنے کی ضرورت نہ ہونے سے متعلق تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرریونت ریڈی کے ریمارکس پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس نے منگل اور بدھ کو ریاست بھر میں کانگریس کی مخالف کسان پالیسیوں کے خلاف احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

ریڈی نے امریکہ میں تلنگانہ کے این آرآئیز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے مفت بجلی کی سپلائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاست کے کسانوں کی اکثریت چھوٹے اور اوسط کسانوں کی ہے جن کے پاس تین ایکرسے کم اراضی ہے اور تین ایکڑ پر کاشتکاری کے لئے صرف تین گھنٹے بجلی کی سپلائی کافی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی آرایس حکومت بجلی کی کمپنیوں سے کمیشن حاصل کرنے کیلئے ہی کسانوں کو 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی کررہی ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

کانگریس کی مخالف کسان پالیسیوں پر اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی آرایس کے کارگذارصدرو وزیرآئی ٹی تارک راما راو نے پارٹی کیڈر کو ہدایت دی کہ وہ تمام مواضعات میں کانگریس کا پتلانذرآتش کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کانگریس کسانوں کے مفادات اور کسان طبقہ کو 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی کی پالیسی کے خلاف ہے۔