دہلی

سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

بچائے گئے لوگوں میں ایک حاملہ عورت شامل ہے، جس کے پاس پورٹ سوڈان پہنچنے کے کوئی ذرائع نہیں تھے۔ پورٹ سوڈان اہم ٹرانزٹ پائنٹ ہے، جہاں سے ہندوستان فوجی طیارہ اور بحری جہاز استعمال کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکال رہا ہے۔

نئی دہلی: دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے ایک C-130J ہیوی لفٹ طیارہ نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے جانب ِ شمال تقریباً 40 کیلو میٹر دور واقع وادئ سیدنا کی چھوٹی فضائی پٹی سے اڑان بھرکر 121 ا فراد کو بچایا۔ یہ ریسکیو آپریشن 27 ا ور 28 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ

 عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ بچائے گئے لوگوں میں ایک حاملہ عورت شامل ہے، جس کے پاس پورٹ سوڈان پہنچنے کے کوئی ذرائع نہیں تھے۔ پورٹ سوڈان اہم ٹرانزٹ پائنٹ ہے، جہاں سے ہندوستان فوجی طیارہ اور بحری جہاز استعمال کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکال رہا ہے۔

چھوٹی فضائی پٹی پر نیویگیشنل ایڈ یا فیول کا انتظام نہیں تھا۔ یہاں لینڈنگ لائٹس بھی نہیں تھیں، جو رات میں کسی بھی طیارہ کی لینڈنگ کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پائلٹس نے اپنے الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ سنسر استعمال کیے، تاکہ یہ دکھائی دے کہ رن وے پر کوئی رکاوٹ تو نہیں۔ آس پاس میں کوئی بندوق بردار تو موجود نہیں۔

a3w
a3w