دہلی

ایر انڈیا دہلی۔ سان فرانسسکو پرواز میں غیر معمولی تاخیر۔ طیارہ میں کئی افراد بیہوش ہوگئے

سان فرانسسکو جانے والی ایر انڈیا کی پرواز کے مسافرین کو جمعرات کے روز دہلی ایرپورٹ پر سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارہ کے ایرکنڈیشننگ سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے چند مسافربیہوش بھی ہوگئے۔

نئی دہلی: سان فرانسسکو جانے والی ایر انڈیا کی پرواز کے مسافرین کو جمعرات کے روز دہلی ایرپورٹ پر سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارہ کے ایرکنڈیشننگ سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے چند مسافربیہوش بھی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

چند مسافروں کو ایرو بریج میں بھی انتظار کرنا پڑا۔ بعد ازاں اِس پرواز کی روانگی جمعہ کے دن مقرر کی گئی۔ بوئنگ 777 طیارہ نے جو پرواز اے آئی 183 کو لے جانے والا تھا، اِس میں تقریباً 200 مسافرین سوار تھے۔

یہ پرواز دراصل جمعرات کو 3:30 بجے دن روانہ ہونے والی تھی لیکن اِس کی روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ابتداء میں تکنیکی خرابی کے سبب طیارہ تبدیل کیا گیا اور مسافروں کو دوسرے طیارہ میں سوار ہونا پڑا جہاں ایر کنڈیشنگ سسٹم کام نہیں کررہا تھا۔ اِس کے نتیجہ میں طیارہ میں سوار چند مسافر بیہوش ہوگئے۔

طیارہ میں معمر افراد اور بچے بھی سوار تھے جو بے چینی محسوس کررہے تھے۔ بعد ازاں جمعرات کو تقریباً 11:00 بجے شب طیارہ کی پرواز ملتوی کردی گئی۔ ایک خاتون مسافر نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ اُن کے مطابق طیارہ کی نظرثانی شدہ روانگی 8:00 بجے شام مقرر کی گئی تھی۔ مسافرین کو 7 بجکر 20 منٹ کو طیارہ میں سوار کرایا گیا۔

ایرکنڈیشن سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے مسافر برہم ہوگئے۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد وہ باہر نکل آئے۔ مسافرین کو ایر پورٹ کے اندر واپس جانے سے کیلئے تقریباً ایک گھنٹہ تک ایروبریج میں انتظار کرنا پڑا کیوں کہ گیٹس بند تھیں۔

ایر لائنز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ پرواز جمعہ کے روز 3 بجے دن روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور انجنیئروں نے اِس کی جانچ پڑتال کی۔ ایک مسافر نے بتایا کہ اِس پرواز کو جمعہ کے روز 8 بجے دن روانہ ہونا تھا لیکن اِس پر نظرثانی کرتے ہوئے روانگی کا وقت 3 بجے دن مقرر کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایر لائن نے بکنگ منسوخ کرنے یا ری شیڈول کرنے کا اختیار بھی نہیں دیا۔ بہرحال ایر لائن کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ مسافرین کو پوری رقم واپس کرنے، ری شیڈولنگ اور ہوٹل میں قیام کی گنجائش فراہم کی گئی تھی۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ سان فرانسسکو کو جانے والی ایر انڈیا پرواز کے مسافرین کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ چند مسافرین نے سوشل میڈیا پر شکایت کی کہ روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ ایک مسافر نے کہا کہ طیارہ میں ایر کنڈیشنگ نہیں ہے۔