مہاراشٹرا

ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک 39 زخمی

ممبئی کے مضافاتی علاقے کے گورگاؤں، ممبئی میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں جمعہ کی صبح ایک بڑی آگ لگ گئی، جس میں سات افراد کی موت ہو گئی اور 39 دیگر زخمی ہو گئے، ۔

ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے کے گورگاؤں، ممبئی میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں جمعہ کی صبح ایک بڑی آگ لگ گئی، جس میں سات افراد کی موت ہو گئی اور 39 دیگر زخمی ہو گئے، ۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

فائر بریگیڈ ذرائع مطابق گورگاؤں آزاد میدان کے قریب ایم جی روڈ پر واقع جے بھوانی بلڈنگ میں صبح 3 بجے کے قریب لگی جسے لیول 2 کی فائر بتلایا جارہا ہے اوراسکی زد میں آنے سے 46 افراد کو بچالیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا جس میؑ ایچ بی ٹی اور کوپر اسپتال شامل ہیں۔

فائر ذرائع کے مطابق آگ دکانوں، اسکریپ میٹریل، پارک کی گئی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں، میٹر کیبن، ، پلائیووڈ اور دیگر سامان تک محدود تھی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے کے لیے 8 موٹر پمپوں کی 6 ہوز لائنوں کا استعمال کرتے ہوئے ۔بالآخر صبح تقریباً 6:54 بجے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ۔

آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے..

a3w
a3w