حیدرآباد

تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو میڈک میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں بنیادی طور پر نچلی سطح کی شمال مشرقی/مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔

حیدرآباد: یکم اور 2 نومبر کو تلنگانہ کے بعض اضلاع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ منگل اور جمعرات کو ریاست میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔

چہارشنبہ کو بھی ریاست میں کچھ مقامات پر ایسی ہی صورتحال رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 30 اور 31 اکتوبر کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

a3w
a3w