دہلی

انجن میں آگ لگنے کی وارننگ کے بعد ایئر انڈیا کی پرواز دہلی واپس لوٹی

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز اے آئی 2913 کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ، پائلٹ کو طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگنے کی وارننگ ملی ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر انجن کو بند کر دیا گیا اور طیارے کو ایک ہی انجن پر دہلی واپس لایا گیا ۔

نئی دہلی: دہلی سے اندور جا رہی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو اتوار کی صبح ٹیک آف کے فورا بعد انجن میں آگ لگنے کی وارننگ کی وجہ سے دہلی واپس آنا پڑا ۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں 90 سے زائد مسافر سوار تھے ۔

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز اے آئی 2913 کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ، پائلٹ کو طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگنے کی وارننگ ملی ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر انجن کو بند کر دیا گیا اور طیارے کو ایک ہی انجن پر دہلی واپس لایا گیا ۔

ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر ہوائی اڈے پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ۔

اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کو معائنے کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے اندور لے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس معاملے کی اطلاع شہری ہوابازی کو منضبط کرنےوالے ادارے ڈی جی سی اے کو بھی دی گئی ہے ۔