قومی
ایرانڈیا طیارہ کا دروازہ کھل نہیں سکا، مسافرین طیارہ میں پھنسے رہے
دہلی سے آنے والی ایرانڈیا پرواز میں فنی خرابی کے باعث رائے پور ایرپورٹ پر ایک گھنٹہ کی تکلیف دہ تاخیر ہوئی۔ 160 مسافرین بشمول ایک رکن اسمبلی طیارہ میں پھنسے رہے۔
رائے پور (آئی اے این ایس) دہلی سے آنے والی ایرانڈیا پرواز میں فنی خرابی کے باعث رائے پور ایرپورٹ پر ایک گھنٹہ کی تکلیف دہ تاخیر ہوئی۔ 160 مسافرین بشمول ایک رکن اسمبلی طیارہ میں پھنسے رہے۔
پرواز اے آئی 2797 نے اتوار کی رات 8:15 بجے دہلی سے اڑان بھی تھی۔ اس نے رات 10:01 بجے رائے پور کے سوامی ویویکانند ایرپورٹ میں لینڈنگ کی تاہم فنی خرابی کے باعث دروازہ نہیں کھل سکا۔
رات11 بجے تک مسافرین طیارہ میں پھنسے رہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عملہ نے ابتدا میں کھل کر وجہ نہیں بتائی جس سے مسافرین میں بے چینی پھیل گئی۔
صورتِ حال اس وقت بگڑگئی جب مسافرین نے دیکھا کہ طیارہ کے اندر برقی سپلائی منقطع ہوگئی۔ تمام مسافرین کو بعدازاں بحفاظت طیارہ سے اتارا گیا۔