قومی

ملک بھر فضائی آلودگی کا بحران، راہول گاندھی نے ہر شہر کیلئے سائنسی اور مرحلہ وار منصوبہ بندی پر زور دیا

انہوں نے اپوزیشن کے تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن اس مسئلے پر مل کر کام کریں تو عوام کو یہ پیغام جائے گا کہ ملک کے اہم عوامی مفاد کے امور میں سیاسی اختلافات کے باوجود اتفاقِ رائے ممکن ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کو لوک سبھا میں ملک کے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو شدید خطرے کے طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ لاکھوں بچے پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

جبکہ کئی لوگ کینسر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کی حالت کو بھی تشویشناک قرار دیا، کیونکہ انہیں روزمرہ زندگی میں سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی اختلافات کا نہیں بلکہ ایک قومی چیلنج ہے جس پر تمام پارلیمانی جماعتوں کو مشترکہ کوششوں سے قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر بڑے شہر کے لیے ایک منظم، سائنسی اور مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا جائے، جس میں آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی، فوری اور طویل مدتی اقدامات، ٹیکنالوجی کا استعمال، پالیسی اصلاحات اور نگرانی کے نظام شامل ہوں۔

انہوں نے اپوزیشن کے تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن اس مسئلے پر مل کر کام کریں تو عوام کو یہ پیغام جائے گا کہ ملک کے اہم عوامی مفاد کے امور میں سیاسی اختلافات کے باوجود اتفاقِ رائے ممکن ہے۔

راہل گاندھی نے زور دیا کہ فضائی آلودگی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ صحت، اقتصادی ترقی اور معیارِ زندگی سے جڑا اہم مسئلہ ہے، لہٰذا فوری اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔