تلنگانہ
سدی پیٹ ٹاون کی 5 دکانات کو آگ لگ گئی
سب سے پہلے ایک دکان میں یہ آگ لگی جس کے بعد بتدریج یہ آگ پھیلتی چلی گئی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔ سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ٹاون کی پانچ دکانات میں آگ لگ گئی۔کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
سب سے پہلے ایک دکان میں یہ آگ لگی جس کے بعد بتدریج یہ آگ پھیلتی چلی گئی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
a3w