قومی
صرف ووٹ کی نہیں حقوق کی بھی چوری: راہول گاندھی
کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن مودی حکومت کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ریمارکس کے حوالہ سے نشانہ تنقید بنایا کہ سماجی فلاح وبہبود کے پروگرامس میں استفادہ کنندوں کی نشاندہی کیلئے آدھار کے بجائے ووٹ آئی ڈی کارڈ استعمال ہوگا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن مودی حکومت کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ریمارکس کے حوالہ سے نشانہ تنقید بنایا کہ سماجی فلاح وبہبود کے پروگرامس میں استفادہ کنندوں کی نشاندہی کیلئے آدھار کے بجائے ووٹ آئی ڈی کارڈ استعمال ہوگا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ صرف ووٹ چوری نہیں بلکہ حقوق کی چوری ہے۔
قائد اپوزیشن لوک سبھا نے اسے مودی حکومت کی سازش قرار دیا کہ اسکیموں کا فائدہ اب آدھار کی بنیاد پر نہیں بلکہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کی بنیاد پر ملے گا۔