مشرق وسطیٰ

غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اپنے 4 ملازمین کو کھو دیا اور اس کی کم از کم 14 تنصیبات کو نقصان پہنچا: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایجنسی ہفتے کے روز سے غزہ کی پٹی میں کوئی امداد لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

کیلی فورنا: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایجنسی ہفتے کے روز سے غزہ کی پٹی میں کوئی امداد لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

العربیہ کے مطابق ایجنسی کی میڈیا اور کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر جولیٹ ٹوما نے اقوام متحدہ کی نیوز سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایجنسی نے "غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اپنے 4 ملازمین کو کھو دیا اور اس کی کم از کم 14 تنصیبات کو نقصان پہنچا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو منگل کی صبح "آس پاس کے علاقوں میں پرتشدد فضائی حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ اس وقت ایجنسی کے کچھ ملازمین قریبی عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اونروا اسکول کے بے گھر افراد کو کچھ دن پہلے براہ راست حملے کا نشانہ بنایا یگا لیکن ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ اب تک ایجنسی کی سہولیات میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ٹوما نے کہا کہ اونروااس وقت غزہ کی پٹی میں 80 سے زائد اسکولوں اور دیگر سہولیات میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کی میزبانی کررہا ہے۔