کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں طوفان بادوباراں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ 27/ اکتوبر تک ریاست کے مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گیں۔
امراوتی (پی ٹی آئی)خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی وجہ آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں طوفان بادوباراں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ 27/ اکتوبر تک ریاست کے مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گیں۔
عہدیداروں نے اس سلسلہ میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 27/ اکتوبر کی صبح تک ریاست کے کئی علاقوں میں طوفان بادوباراں کی وجہ بونداباندی یا پھر شدید بارش کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 28/ اکتوبر کو ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ 26اور 27 / اکتوبر کو بھی ساحلی آندھرا پردیش کے بعض مقامات جیسے رائل سیما اور یانم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارش کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔بتایا جاتا ہے کہ حکام نے اس سلسلہ میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کرلی ہیں۔