مہاراشٹرا
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت
شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا‘ اسمبلی الیکشن سے قبل اجیت پوار کی این سی پی کو مہایوتی سے نکال باہر کرنے کے لئے منظم طریقہ سے کام کررہے ہیں۔

ممبئی: شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا‘ اسمبلی الیکشن سے قبل اجیت پوار کی این سی پی کو مہایوتی سے نکال باہر کرنے کے لئے منظم طریقہ سے کام کررہے ہیں۔
مہایوتی میں شامل بی جے پی اور این سی پی نے سنجے راوت کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن مہاوکاس اگھاری افواہیں پھیلارہی ہے کیونکہ اسے الیکشن میں جیت کا یقین نہیں ہے۔
سنجے راوت نے میڈیا سے کہا کہ بی جے پی استعمال کرو اور پھینک دو کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ بی جے پی اور شنڈے کی شیوسینا منظم طورپر ایسے اقدامات کررہی ہیں کہ اجیت پوار کی این سی پی مہایوتی سے باہر ہوجائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ بی جے پی کا اگلا نشانہ ان کی شیوسینا بن سکتی ہے۔