دہلی

آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت

آکاسا ایر کو جو ”بڑے پرجوش مرحلہ“ میں ہے‘ حکومت سے ریاض‘ جدہ‘ دوحہ اور کویت کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

نئی دہلی: آکاسا ایر کو جو ”بڑے پرجوش مرحلہ“ میں ہے‘ حکومت سے ریاض‘ جدہ‘ دوحہ اور کویت کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
مذاکراتی دور ختم، حماس وفد قاہرہ سے روانہ
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

توقع ہے کہ وہ ”بہت جلد“ بین الاقوامی خدمات شروع کردے گی۔ ایرلائن کے سربراہ ونئے دوبے نے یہ بات بتائی۔

اگست میں اپنی خدمات کا پہلا سال مکمل کرچکی ایرلائن کے پاس 20 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا بیڑہ موجود ہے اور مزید 2 طیارے دسمبر تک اس کے بیڑہ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

دوبے نے کہا کہ ایرلائن‘ 75 دن میں یا دسمبر تک 3 ہندسوں میں طیاروں کا آرڈر دینے کا اعلان کرے گی۔

دوبے نے پی ٹی آئی کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ابھی تو ریاض‘ جدہ‘ دوحہ اور کویت کے لئے ٹریفک حقوق ملے ہیں‘ پروازوں کے آغاز میں وقت لگے گا۔ ہماری ایرلائن کی مالی حالت اچھی ہے۔ ہمارے پاس کافی پیسہ ہے۔