مشرق وسطیٰ

مذاکراتی دور ختم، حماس وفد قاہرہ سے روانہ

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں دو روز سے جاری مذاکراتی دور ختم ہو گیا ہے۔حماس کے مطابق، قاہرہ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور وفد حماس قیادت سے مشاورت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

قاہرہ: حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں دو روز سے جاری مذاکراتی دور ختم ہو گیا ہے۔حماس کے مطابق، قاہرہ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور وفد حماس قیادت سے مشاورت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت

وفد کا کہنا ہے کہ معاہدے سے متعلق تجاویز سے ثالث ممالک مصر اور قطر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی اور اسیروں کے تبادلہ سے متعلق مطابقت پر سوچ بچار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی رائے عامہ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو رفح آپریشن پر مُصر ہیں جس کے جواب میں حماس غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا حامی ہے۔

7 اکتوبرسے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 ہزار کے لگ بھگ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔