اکبر‘بابر‘اورنگ زیب‘ہمارے ہیروز نہیں: بابا رام دیو
بابا رام دیو نے کہاکہ کتابوں میں مغلوں کی تعریف کی گئی ہے۔ اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے سوپرہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج‘ رانا پرتاپ‘ چندرشیکھر آزاد‘ بھگت سنگھ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔
پنجی: یوگاگرو رام دیو نے اتوار کے دن کہا کہ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہیروز نہیں ہیں بلکہ چھترپتی شیواجی مہاراج سوپرہیرو ہے۔ وہ حکومت گوا کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بورڈس یا این سی ای آرٹی کی کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔
ان کتابوں میں مغلوں کی تعریف کی گئی ہے۔ اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے سوپرہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج‘ رانا پرتاپ‘ چندرشیکھر آزاد‘ بھگت سنگھ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی نے فاتح کی زندگی گزاری ہمیں یہ تاریخ معلوم ہونی چاہئیے۔
رام دیو نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے مذہب یا طبقہ کی بنیاد پر کسی سے بھی بھید بھاؤ نہیں کیا بلکہ وہ سبھی کوساتھ لے کرچلتے تھے۔ پاکستان میں بحران کے بارے میں رام دیو نے کہا کہ یہ ملک چار حصوں میں بٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی بحران سے دوچار ہے۔ وہ عنقریب چارحصوں میں بٹ جائے گا اور ایک چھوٹے ملک کے طور پر برقراررہے گا۔