اکبر الدین اویسی نے میڈیا سے بات کی (ویڈیو)
تلنگانہ اسمبلی میں ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اور حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلسی امیدوار اکبر الدین اویسی نے آج میڈیا سے بات کی۔ اکبر الدین اویسی کا میڈیا سے بات کرنا بھی ایک خبر ہے کیونکہ وہ میڈیا سے کبھی بات نہیں کرتے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اور حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے مجلسی امیدوار اکبر الدین اویسی نے آج میڈیا سے بات کی۔ اکبر الدین اویسی کا میڈیا سے بات کرنا بھی ایک خبر ہے کیونکہ وہ میڈیا سے کبھی بات نہیں کرتے۔
حالیہ برسوں میں انہیں کبھی بھی میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے یا پھر میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ تاہم آج انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقامی میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ قومی نیوز چینلوں کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے پولیس عہدیدار کو دھمکانے پر ان کے خلاف درج مقدمہ کے بارے میں استفسار کیا تھا۔
اکبر الدین اویسی نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلسہ، مقررہ وقت کے لئے اجازت لے کر منعقد کیا گیا تھا اور انتہائی وقت 10 بجے سے پہلے ہی پولیس انسپکٹر نے اشارے شروع کردیئے تھے۔
انہوں نے پوچھا کہ اگر پولیس اشارے کرسکتی ہے تو کیا ہم اشارے نہیں کرسکتے؟ ویڈیو دیکھیں۔