اکبرالدین اویسی کے بیان نے چھیڑی نئی بحث، آخر کس بات پر کیا اظہارِ مجبوری؟شرمندگی کا اظہار! (ویڈیو)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کا ایک بیان موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جس میں انہوں نے بعض لوگوں کی وجہ سے شرمندگی اور مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کے موقف کا دفاع کیا ہے۔
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کا ایک بیان موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جس میں انہوں نے بعض لوگوں کی وجہ سے شرمندگی اور مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کے موقف کا دفاع کیا ہے۔
اکبرالدین اویسی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمیں شرمندگی بھی ہوتی ہے اور بعض حالات میں ہم مجبور بھی ہوتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پوری جماعت(یعنی پوری مجلس اتحادالمسلمین ) کو غلط قرار دیا جائے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ جماعت غلط نہیں ہو سکتی۔
دوسری جانب، اکبرالدین اویسی کے اپنے بیٹے کو انتخابی میدان میں اتارنے سے متعلق بیان کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر ان کے بیان کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔
اکبرالدین اویسی کے بیان میں جہاں جماعت کے دفاع کا پہلو نمایاں ہے، وہیں بعض افراد کے طرزِ عمل پر ان کی ناراضگی کا اظہار بھی دکھائی دیتا ہے۔