حیدرآباد

شراب نوشی پراعتراض، ایک شخص پر حملہ۔7افرادگرفتار

کھلے مقام پر شراب نوشی کرنے پر اعتراض کے بعدایک شخص پر حملہ کرنے اور اس کے گھر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو نابالغ لڑکوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

حیدرآباد: کھلے مقام پر شراب نوشی کرنے پر اعتراض کے بعدایک شخص پر حملہ کرنے اور اس کے گھر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو نابالغ لڑکوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ واقعہ کل رات شہرحیدرآباد کے سرور نگر کے نیتاجی نگر کالونی میں پیش آیا۔

سرور نگر پولیس نے بتایا کہ بعض افرادکا ایک گروپ ایک کھلی جگہ پر شراب نوشی کر رہا تھا کہ ایک شخص نے اعتراض کیا اور کہا کہ وہ اس علاقہ سے چلے جائیں جس پر ان افراد نے اس کے گھر پہنچ کر اس پر حملہ کرتے ہوئے گھر کو نقصان پہنچایا۔

گھر کا مالک جناردھن ریڈی اس حملہ میں زخمی ہوگیا۔ سرورنگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے ملزمین کو گرفتارکرکے ان کو ریمانڈ کردیا۔

a3w
a3w