تلنگانہ

تلنگانہ میں رائے شماری کیلئے تمام انتظامات مکمل

تلنگانہ میں 13مئی کو 17لوک سبھاحلقوں کے لئے ایک ہی مرحلہ میں ہوئے انتخابات کے ساتھ ساتھ حلقہ اسمبلی سکندرآبادکنٹونمنٹ کے 4جون کو ووٹوں کی گنتی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حیدرآباد : تلنگانہ میں 13مئی کو 17لوک سبھاحلقوں کے لئے ایک ہی مرحلہ میں ہوئے انتخابات کے ساتھ ساتھ حلقہ اسمبلی سکندرآبادکنٹونمنٹ کے 4جون کو ووٹوں کی گنتی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
گروپI پریلمنری ٹسٹ: امیدواروں کوصرف چپل پہن کرمراکز آنے کی ہدایت

بی آرایس کی رکن اسمبلی لاسیا نندیتا کی سڑک حادثہ میں ہلاکت کے سبب سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہوا تھا۔

ریاست کے 34مقامات پر ووٹوں کی گنتی کیلئے وسیع ترانتظامات کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کے لئے 7مقامات اورسکندرآباد پارلیمانی حلقہ کیلئے 6مقامات پر سخت سیکوریٹی کے درمیان رائے شماری ہوگی۔

چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے قبل ازیں کہاکہ صبح 8بجے پوسٹل بیالٹس کی گنتی کی جائے گی جس کے بعد 8.30بجے ای وی ایمس کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

تقریبا دس ہزارپولیس ملازمین کی تعیناتی کے علاوہ تین سطحی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور34گنتی کے مراکز پر سی سی ٹی وی سرویلنس کاانتظام کیاگیا ہے۔گنتی کے مراکز کے قریب دفعہ 144نافذکردیاگیا ہے جہاں چارسے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

ای وی ایمس کے لئے 1855اور پوسٹل بیالٹس کے لئے 276ٹیبلس کا انتظام کیاجائے گا۔18ویں لوک سبھا کے 17حلقوں کیلئے گنتی کا عمل ریاست میں حلقوں کے سائز کی مناسبت سے 13تا24راونڈس پر مشتمل ہوگا۔

توقع ہے کہ گنتی کا عمل شام تک مکمل کرلیاجائے گا۔تلنگانہ میں ریکارڈ 65.67فیصد پولنگ ہوئی تھی۔رائے دہی کا فیصد 2019کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلہ تین فیصد زائد رہا۔

سب سے زیادہ 76.78فیصد پولنگ بھونگیر لوک سبھا حلقہ میں ہوئی جبکہ سب سے کم 48.48فیصد رائے دہی حلقہ لوک سبھاحیدرآباد میں ہوئی۔تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں میں سے 3ایس سیز اوردو ایس ٹیز کے لئے محفوظ ہیں۔

2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی آرایس کو 9نشستیں حاصل ہوئی تھیں، بی جے پی کو 4،کانگریس کو 3اور مجلس کو ایک نشست حاصل ہوئی تھی۔

a3w
a3w