گستاخانِ رسولؐ کے خلاف 25 اکتوبر کو کل جماعتی احتجاجی جلسہ، عاشقانِ رسولؐ سے شرکت کی گزارش
اس جلسے کا مقصد بھارت اور ریاست تلنگانہ میں وقفے وقفے سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پر احتجاج کرنا ہے۔
آل انڈیا صوفی علماء کونسل، مسلم یونائٹڈ فیڈریشن اور بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس کے زیر اہتمام 25 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء اردو گھر مغل پورہ میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسے کا مقصد بھارت اور ریاست تلنگانہ میں وقفے وقفے سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پر احتجاج کرنا ہے۔ یہ واقعات انسانیت کو شرمسار کر رہے ہیں، اور اس گستاخی کے سلسلے کو ختم کرنے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کے مطالبے کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس جلسے کی نگرانی حضرت مولانا ڈاکٹر سید آصف عمری، نائب صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن، کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب مشتاق ملک، صدر تحریک مسلم شبان، اور جناب منیر الدین مجاہد، صدر تحریک خیر امت، شریک ہوں گے۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر محمد عبدالقدوس غوری (ایڈوکیٹ، مجلس انقلاب المسلمین)، مولانا سید حیدر زیدی (جانشین آفتاب دکن علامہ اختر زیدی)، شہریار خان والاجاہی (سینیئر کانگریس قائد)، ایم اے صدیقی (آل انڈیا مینارٹی مسلم آرگنائزیشن)، جناب ثنا اللہ خان (صدر مسلم فرنٹ)، مولانا سید حامد حسین شطاری (صدر سنی علماء بورڈ)، ڈاکٹر حافظ قاضی خواجہ شاہ مقیم الدین چشتی، محمد عبدالعزیز (صدر ایم پی جے)، مولانا محمد محامد ہلال آعظمی (نائب صدر صوفی علماء کونسل)، پروفیسر انور خان، منیر پٹیل (تنظیم انصاف)، محمد عباس (آواز کمیٹی)، سید قاسم (سٹی سیکرٹری انصاف)، محمد افضل (تلنگانہ جنا سمیتی)، محمد یحیی حسین قریشی، سید رشید حسین (چیئرمین سید ہیومن رائٹ)، اور عرفان جعفری (صدر ہیومن رائٹ) شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ عنایت علی باقری (نائب صدر بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس)، محمد شکیل احمد (ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر ایم یو ایف)، محترمہ عظمی شاکر (صدر شعبہ خواتین ایم یو ایف)، سکندر اللہ خان (نائب صدر ایم یو ایف)، شیخ عبدالستار (سیکرٹری ایم یو ایف)، اے کے امین (سیکرٹری ایم یو ایف)، محمد عبدالکریم فہیم (نائب صدر ایم یو ایف)، اور سید متین احمد (جنرل سیکرٹری ایم یو ایف) بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔ جلسے کی نظامت کے فرائض مولانا ریاض الدین نقشبندی، جنرل سیکرٹری ایم یو ایف، انجام دیں گے۔
اس اجلاس میں دو اہم قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔ سید ایوب پاشاہ قادری (خازن ایم یو ایف)، محمد افضل قریشی، محمد نور خان، حافظ محمد عبدالغفار، اور محمد فرحت اللہ شریف (نائب صدر ایس یو سی) نے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی ہے کہ اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائیں۔