حیدرآباد

منی لانڈرنگ معاملہ، دکن کرانیکل ہولڈنگس کے سابق صدرنشین کو ا ی ڈی نے گرفتار کرلیا

سی بی آئی کے مطابق ڈی سی ایچ ایل اور اس کے پروموٹرس نے مختلف بینکس سے لئے گئے قرض کی رقم ادانہیں کی ہے جو اب 8000کروڑروپئے ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: ای ڈی نے چہارشنبہ کو ٹی وینکٹ رام ریڈی پروموٹر و سابق صدرنشین دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹیڈ(ڈی سی ایچ ایل) کو بینک قرض دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ معاملہ میں گرفتار کرلیا۔ منی لانڈرنگ کی ای ڈی کی تحقیقات کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

ای ڈی کا الزام ہے کہ ریڈی اور دیگر نے مختلف بینکس سے قرض حاصل کرنے کے لئے ایک ہی طرح کے دستاویزات داخل کئے تھے۔سی بی آئی کے مطابق ڈی سی ایچ ایل اور اس کے پروموٹرس نے مختلف بینکس سے لئے گئے قرض کی رقم ادانہیں کی ہے جو اب 8000کروڑروپئے ہوگئی ہے۔

فروری 2015میں سی بی آئی نے وینکٹ رام ریڈی کو بینک دھوکہ دہی کے معاملہ میں گرفتار کیاتھا۔ڈی سی ایچ ایل اور ریڈی، مالیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں جن سے کمپنی نے قرض لیا تھا۔

یہ گرفتاری کینرا بینک کی جانب سے جولائی 2013میں کی گئی شکایت کے بعد کی گئی ہے۔اس شکایت میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے کا دعوی کیاگیا تھا۔