حیدرآباد

انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس

انیس الغرباء کے منشا وقف کے خلاف اقدام کرتے ہوئے سات منزلہ مکمل عمارت ٹمریز کو لیز پر دے دی گئی اس طرح 103 سالہ قائم یتیم بچوں کا واحد آسرا اور ان کے سروں پر سے چھت چھین لیا گیا۔

حیدرآباد: انیس الغرباء جو 103 سالہ قدیم و عالمی شہرت یافتہ منفرد ادارہ ہے جس کو 1921 میں حضرت خواجہ میر بدرالدین علیہ الرحمہ نے یتیم بچوں کی تعلیم اور قیام و طعام اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے قائم کیا تھا لیکن سابقہ اور موجودہ حکومت نے اس ادارے کو وسعت دینے کے نام پر منہدم کر کے بلند و بالا وسیع و عریض عمارت کو تعمیر کیا۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء کے لئے احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ، کل جماعتی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
ٹمریز، تدریسی عملہ کے لئے درخواستوں کی طلبی
ٹمریز اسکولس و کالجس کے لئے تدریسی عملہ درکار
ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ منہدم کردی گئی، عدالت کے حکم پر8ستون محفوظ

 لیکن انیس الغرباء کے منشا وقف کے خلاف اقدام کرتے ہوئے سات منزلہ مکمل عمارت ٹمریز کو لیز پر دے دی گئی اس طرح 103 سالہ قائم یتیم بچوں کا واحد آسرا اور ان کے سروں پر سے چھت چھین لیا گیا۔

 حکومت کے اس گھناونے اقدام کے خلاف شہر کے مختلف تنظیمیں احتجاجی راستہ اپناتے ہوئے حکومت تلنگانہ اور وقف بورڈ کو میمورنڈم دیا گیا لیکن قریب 15 دن کا عرصہ ہونے کے باوجود حکومت تلنگانہ اور ریاستی وقف بورڈ اور مینارٹی ویلفر جس کی نگرانی میں یہ ادارہ رکھا گیا ہے ان کی جانب سے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا اور یتیم بچوں کو اپنے ہی گھر سے بے دخل کرتے ہوئے ٹمریز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔

حکومت تلنگانہ کے اس اقدام کے خلاف اور یتیم بچوں کے حق اور ان کی ذاتی ملکیت کے حصول کی جدوجہد کے لیے 10 جولائی بروز چہار شنبہ شام سات بجے سے میڈیا پلس جامعہ نظامیہ کمپلیکس گن فاؤنڈری میں دینی ملی سماجی اور انیس الغرباء کے یتیم بچوں سے محبت کرنے والے درد مند اصحاب کا ایک کل جماعتی احتجاجی اجلاس رکھا گیا ہے۔

 اس اجلاس میں شرکت کے لیے شہر کے علماء کرام وہ مشائخ عظام کے علاوہ جماعت اسلامی جمعیت علمائے ہند تعمیر ملت و جمعیت اہل حدیث کے علاوہ دیگر تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے انشائاللہ اس اجلاس میں انیس الغرباء کے وجود کی برقراری اور حکومت کے ٹمریز سے کیے گئے ایگریمنٹ کے خلاف ایک لانح عمل ترتیب دیا جائے گا۔

 تمام مسلمانوں سے اور یتیم بچوں کے درد کو سمجھنے والے درد مند اصحاب سے اس اجلاس میں شرکت کے لیے کنوینیر اجلاس مولانا ڈاکٹر سید آصف عمری نائب صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن جناب میر عنایت علی باقری نائب صدر سکندر اللہ خان نائب صدر مولانا ریاض الدین نقشبندی وجناب سید متین احمد جنرل سیکرٹری سید ایوب پاشاہ قادری ڈاکٹر علیم خان فلکی پروفیسر انور خان صاحب ایم اے اے کے امین نے مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے

a3w
a3w