ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ منہدم کردی گئی، عدالت کے حکم پر8ستون محفوظ
پٹنہ کلکٹریٹ میں ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ کو منہدم کردیا گیا‘جبکہ تاریخی ڈھانچے کے 8ستون کو محفوظ رکھا گیا ہے۔
پٹنہ: پٹنہ کلکٹریٹ میں ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ کو منہدم کردیا گیا‘جبکہ تاریخی ڈھانچے کے 8ستون کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ مذکورہ بلڈنگ فلم گاندھی میں بتائی گئی اور فلم کو 8 اکیڈیمی ایوارڈس دئے گئے ہیں۔
300 سالہ قدیم بلڈنگ انتاگھاٹ کے قریب دریائے گنگا کے ساحل پر واقع ہے اور یہ 12ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ڈچ دور حکومت میں یہ ریکارڈ رومس کی حیثیت سے استعمال کی جاتی تھی۔
یہاں بڑے برے دروازوں کے علاوہ پرکشش سیلنگس اور اسکائی لائٹس اور پلرس ہیں۔یہ ایک شاندار عمارت ہے۔ حکومت بہار نے 2016میں اس تاریخی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن مختلف گوشوں سے شدید تنقیدوں کی وجہ ایسا نہ کیا گیا۔ریاستی حکومت مذکورہ بلڈنگ کو منہدم کرکے ہائی رائز کمپلکس تعمیر کرنا چاہتی تھی۔
مؤرخین،اسکالرس، گاندھیائی کے علاوہ آرکٹکچر سے متعلق ماہرین مذکورہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کی مخالفت کر رہے تھے۔حتی کہ ہندوستان میں ڈچ (ہالینڈ) کمشنر کے علاوہ لندن کے گاندھی فاؤنڈیشن نے بھی حکومت بہار سے کہا تھا کہ وہ مذکورہ ریکارڈ روم بلڈنگ کو منہدم نہ کریں۔
دہلی کی ہیریٹیج باڈی آئی این ٹی اے سی ایچ نے 2019میں پٹنہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے ڈھانچے کے ورثاء موقف کو برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی لیکن2020 میں مقدمہ ہارجانے کے بعد آئی این ٹی اے سی ایچ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی اور 18ستمبر2020میں حکم التواء جاری کیا گیا تاہم سپریم کورٹ نے آخرکار آئی این ٹی اے سی ایچ کی درخواست کو 13مئی 2022کو مسترد کردیا جس کے بعد عمارت کے انہدام کی راہ ہموار ہوئی۔\
پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں انہدام کی اجازت دی تھی لیکن ہدایت دی تھی کہ پلرس منہدم نہ کئے جائیں۔فلم گاندھی میں ریکارڈ روم بلڈنگ بتائی گئی تھی۔14مئی2022 کوانہدامی کاروائی شروع کی گئی اور 17مئی 2022تک بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا تھا۔کامپلکس کے 8بلڈنگس ہیں جن میں سے دو آزادی کے بعد تعمیر کئے گئے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم نے اہم دستاویزات نئے بلڈنگ کو منتقل کردئے ہیں اور پلرس کو محفوظ رکھا گیا ہے۔نئی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز ہوچکاہے اور جیسے ہی اس کی تکمیل ہوجائے گی‘آپ ماڈرن اور قدیم بلڈنگس کو دیکھ سکیں گے۔سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ ہم اہم دستاویزات کی بھی نمائش کریں گے۔کامپلکس کو بہار ٹوریزم کے سرکاری ویب سائٹ پر کلچرل سائٹ کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے۔