حیدرآباد

اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب

مولانا نے قرآن مجید کی سورۃ النحل کی آیت 18 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے زبان، آواز، سانس، عقل، حواس اور دیگر انسانی صلاحیتوں کو اللہ کا انعام اور آزمائش قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت استعمال پر زور دیا۔

حیدرآباد: خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان اللہ تعالیٰ کی تخلیق کا شاہکار ہے، جسے بے شمار نعمتیں اور صلاحیتیں عطا کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

مولانا نے قرآن مجید کی سورۃ النحل کی آیت 18 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے زبان، آواز، سانس، عقل، حواس اور دیگر انسانی صلاحیتوں کو اللہ کا انعام اور آزمائش قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر صلاحیت کو بھلائی، خدمت خلق اور حق کی بات پہنچانے میں استعمال کرنا ہی شکر گزاری کا حقیقی اظہار ہے۔ ایمان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مولانا نے انبیاء کرام، صحابہ رضی اللہ عنہم اور اولیاء اللہ کے ایمان افروز واقعات پیش کیے۔

خطاب کے دوران انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت ایوب علیہ السلام، حضرت بلال حبشیؓ، حضرت خباب بن الأرتؓ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ، حضرت امام احمد بن حنبلؒ، حضرت موسیٰ علیہ السلام، غارِ ثور کا واقعہ، حضرت سعد بن معاذؓ، حضرت اویس قرنیؒ، طارق بن زیادؒ اور دیگر بزرگوں کے ایمان و صبر کی مثالیں بیان کیں۔

مولانا نے کہا کہ آج کے دور میں ایمان کو دنیا کی محبت، جھوٹ، دھوکہ، حرام کمائی اور سوشل میڈیا کی غفلت سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے سامعین سے عہد لینے کی اپیل کی کہ ہر سانس، ہر لفظ اور ہر عمل کو اللہ کی رضا کے تابع کیا جائے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔