حیدرآباد

سیرت النبیؐ کے مقابلوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو علامہ مفتی خلیل احمد صاحب کے دست مبارک سے انعامات کی تقسیم

جناب محمد اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ، صدر ینگ مین مسلم ایسوسی ایشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سرزمین حیدرآباد دکن ہمیشہ سے علم و عرفان کا گہوارہ رہی ہے جہاں مختلف مکاتب فکر کے مسلمان اتحاد و اتفاق کے ساتھ بستے آرہے ہیں۔

حیدرآباد: جناب محمد اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ، صدر ینگ مین مسلم ایسوسی ایشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سرزمین حیدرآباد دکن ہمیشہ سے علم و عرفان کا گہوارہ رہی ہے جہاں مختلف مکاتب فکر کے مسلمان اتحاد و اتفاق کے ساتھ بستے آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

وقفہ وقفہ سے علمی، عربی اور دینی مناقشوں، مباحثوں، مکالموں، تحریر و تقریر کے ذریعے نوخیز نسل میں دینی و سماجی شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے مختلف مسلم تنظیموں، مذہبی انجمنوں اور دینی مدارس کے ذمہ داران کی جانب سے اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔

ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اسناد، انعامات، طلائی و نقروی تمغے دیے جاتے ہیں۔ چنانچہ ینگ مین مسلم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 7 ستمبر بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے قریشی مینشن، قریشی لائن، یاقوت پورہ میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد خلیل احمد صاحب، امیر جامعہ نظامیہ اور رکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے شرکت اور مخاطبت سے اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر حضرت مفتی صاحب کو جامعہ نظامیہ کے عہدۂ جلیلہ امارت پر فائز ہونے پر تہنیت پیش کی جائے گی اور ان کے دست مبارک سے سیرت النبیؐ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

مہمانان خصوصی میں جناب الحاج جعفر حسین معراج، پروفیسر محمد مصطفیٰ علی سروری، اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری، حضرت علامہ الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی، حضرت علامہ قاری محمد محبوب عالم اشرفی، مولانا محمد زعیم الدین حسامی شامل ہوں گے۔ صدر ینگ مین مسلم ایسوسی ایشن، جناب محمد اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے طلباء و طالبات سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔