شمال مشرق

نصرت جہاں پر کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ، ای ڈی میں شکایت درج

نصرت جہاں اس وقت فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ ان کے وکلاء پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ چونکہ ای ڈی جیسی تنظیم میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اس لیے ان کے وکیل قانونی ذرائع سے کیس کی پیروی کریں گے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف ای ڈی دفتر میں تقریبا 24کروڑ روپے کے مالی فراڈ کی شکایت درج کرانے کے ساتھ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ قم لینے کے باوجود خریدار کو فلیٹ حوالے نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
مفرور ٹی ایم سی قائد شیخ شاہجہاں 17 کاروں کا مالک
کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟

اس پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار و ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا کہ یہ دس سال پرانا معاملہ ہے اس پر ان کے وکلا اپنی بات رکھیں گے ۔

نصرت جہاں اس وقت فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ ان کے وکلاء پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ چونکہ ای ڈی جیسی تنظیم میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اس لیے ان کے وکیل قانونی ذرائع سے کیس کی پیروی کریں گے۔ انہیں ابھی تک ای ڈی کی طرف سے کوئی خط یا نوٹس نہیں ملا ہے۔ وہ وکلاء کے مشورے سے مستقبل میں اس معاملے میںاپنی بات رکھیں گے ۔

بی جے پی لیڈر شنکو دیو پانڈا پیر کو دشکایت کردہ کے ساتھ ای ڈی کے دفتر پہنچے تاکہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف شکایت درج کرائیں۔ بی جے پی لیڈر نے ترنمول کے اسٹار ایم پی پر کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

 بی جے پی لیڈر شنکودیو پانڈا پیر کی شام سالٹ لیک میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اس کے ساتھ کئی افراد بھی تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ سو سے زیادہ لوگوں نے کوآپریٹو سسٹم کے ذریعے فلیٹ خریدنے کے لیے میسرز سیون سینسز انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو 5 لاکھ 55 ہزار روپے ادا کیے۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس وقت اس کمپنی کے ڈائریکٹرز میں سے ایک موجودہ ترنمول کانگریس ایم پی نصرت جہاں تھیں۔ فراڈ کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے فلیٹس اگلے چار سالوں میں تیار ہو جائیں گے۔

 حالانکہ انہیں 2018 کے بعد بھی فلیٹ نہیں ملا تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ جس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ بی جے پی لیڈر نے اس پورے واقعہ کو مالی گھوٹالہ قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں نصرت جہاں کو عدالت نے ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ شنکودیو پانڈا نے کہا کہ اگر ان دھوکے بازوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر انصاف نہیں ملا تو وہ قانونی اقدامات کریں گے

a3w
a3w