شمال مشرق

قومی ترانہ کی توہین کا الزام، بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

کولکتہ پولیس نے جمعرات کے روز ہرے اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے 12 ارکان ِ اسمبلی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی جن پر ریاستی اسمبلی کے احاطہ میں قومی ترانہ کی توہین کرنے کا الزام ہے۔

کولکتہ: کولکتہ پولیس نے جمعرات کے روز ہرے اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے 12 ارکان ِ اسمبلی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی جن پر ریاستی اسمبلی کے احاطہ میں قومی ترانہ کی توہین کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
پوکسو کیس کا ملزم ہاسپٹل سے فرار، جامع تحقیقات کا آغاز
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

ارکان ِ اسمبلی میں مغربی بنگال اسمبلی کے قائد اپوزیشن سویندو ادھیکاری اور ایوان میں پارٹی کے چیف وہپ منوج ٹگا شامل ہیں۔ یہ تنازعہ چہارشنبہ کی دوپہر اس وقت شروع ہوا جب ترنمول کانگریس کے ارکان ِ اسمبلی جو سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے تھے‘ احاطہ اسمبلی کے اندر چیف منسٹر ممتا بنرجی کی زیرقیادت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب احتجاج کررہے تھے۔

وہ کئی مرکزی اسکیمات کے لئے ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ احتجاجی پروگرام کے اختتام سے قبل اسمبلی میں قائد اپوزیشن کی زیرقیادت بی جے پی ارکان ِ اسمبلی کا ایک گروپ احاطہ ئ اسمبلی میں پہنچا۔

قائد اپوزیشن سمیت ارکان ِ اسمبلی کو احتجاجی مظاہرین کی طرف اشارہ کرتے اور ”چورچور“کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعدازاں چیف منسٹر نے اسپیکر بمن بندھوپادھیائے سے شکایت کی اور کہا کہ بی جے پی ارکان ِ اسمبلی ایک ایسے وقت یہ نعرے لگارہے تھے جب ان کی پارٹی کے ارکان ِ اسمبلی قومی ترانہ پڑھ رہے تھے لہٰذا یہ قومی ترانہ کی توہین ہوئی۔

انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملہ میں ضروری قانونی اقدامات کریں۔ اسپیکر نے فوری کولکتہ پولیس (سنٹرل ڈیویژن) کے ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا اور ترنمول کانگریس کے 3 ارکان ِ اسمبلی نے اس سلسلہ میں انہیں ایک تحریری شکایت حوالہ کی۔ اس شکایت کی بنیاد پر بی جے پی کے 12 ارکان ِ اسمبلی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

a3w
a3w