شمالی بھارت

ملاوٹی آیورویدک سیرپ پینے کے بعد 5 افراد فوت

گجرات کے ضلع کھیڑا میں آلودہ آیورویدک سیرپ پینے کے بعد گزشتہ 2 دن کے دوران کم ازکم 5 افراد فوت اور 2 ہاسپٹل میں شریک ہوگئے۔

نڈیاڈ: گجرات کے ضلع کھیڑا میں آلودہ آیورویدک سیرپ پینے کے بعد گزشتہ 2 دن کے دوران کم ازکم 5 افراد فوت اور 2 ہاسپٹل میں شریک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل

موضع بلودرہ میں ایک دکاندار نے تقریباً 50 افراد کو آیورویدک سیرپ ”کل میگھاسو۔ اساوا ارشتا“ فروخت کی تھی۔

کھیڑا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش گدھیا نے بتایا کہ ایک دیہاتی کے خون کے نمونہ کی رپورٹ سے اس بات کی توثیق ہوئی ہے کہ فروخت کرنے سے پہلے سیرپ میں میتھائل الکحل ملائی گئی تھی۔

سیرپ پینے کے بعد گزشتہ 2 دن کے دوران 5 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہنوز زیرعلاج ہیں۔ ہم نے دکاندار سمیت 3 افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔

a3w
a3w