دہلی
اومیش کولہے قتل کیس میں تبلیغی جماعت کے رکن کا مبینہ رول
چارج شیٹ میں شیخ ابراہیم کے لڑکے مدثر احمد‘ رکن تبلیغی جماعت کا نام آیا ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے اومیش کولہے کو قتل کرنے دہشت گرد ٹولی بنانے کی مجرمانہ سازش کی تھی۔
نئی دہلی: نپور شرما کی حمایت کرنے والے مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی کے کیمسٹ شاپ (میڈیکل) مالک 54 سالہ اومیش پرہلاد راؤ کولہے کی ہلاکت کے سلسلہ میں 11 ملزمین کے خلاف این آئی اے کی داخل کردہ چارج شیٹ میں تبلیغی جماعت کے ایک رکن کے رول کا ذکر ہوا ہے۔
این آئی اے نے یہ چارج شیٹ 16 دسمبر کو داخل کی۔ چارج شیٹ میں شیخ ابراہیم کے لڑکے مدثر احمد‘ رکن تبلیغی جماعت کا نام آیا ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے اومیش کولہے کو قتل کرنے دہشت گرد ٹولی بنانے کی مجرمانہ سازش کی تھی۔
اومیش کولہے نے بی جے پی کی سابق قائد نپور شرما کے متنازعہ ریمارکس کی تائید میں واٹس ایپ پوسٹ اَپ لوڈ کیا تھا۔ امراوتی کے گھنٹہ گھر علاقہ میں 21 جون 2022کو کولہے کا قتل ہواتھا۔ کولہے کے واٹس ایپ گروپ میں اس کے مسلمان گاہک بھی شامل تھے۔