ایشیاء

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: صدرپاکستان

صدر مملکت کا کہنا تھا آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارےقومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کےمابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلیے مل کرکام کریں۔

متعلقہ خبریں
شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات
عتیق کے بیٹے علی سے نینی جیل میں ملاقات آسان نہیں

شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ کی ت قریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں یا کسی اور گروپ کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان عالمی امن اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارےقومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کےمابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔

یوم پاکستان پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، چاروں صوبوں کی ثقافت بھی اجاگر کی گئی

ان کا کہنا تھا قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کومعاشی لحاظ سے مضبوط اور خودکفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایاجا چکا، ہمیں انسانی وسائل کی ترقی اور ہنرمندی ، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہو گی۔

آصف علی زرداری کا کہا تھا تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے مل کرکام کریں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے، بین الاقوامی برادری غزہ میں میں فوری جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو ظالمانہ اقدامات سے روکے۔

a3w
a3w