تلنگانہ

 عدالت کے فیصلہ کے بعد بلدی الیکشن کا انعقاد: مہیش کمار گوڑ

صدر ٹی پی سی سی بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ادارہ جات مقامی بلدیہ کے انتخابات عدالت کے فیصلے کے بعد ہی ہوں گے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا تعلق عدالت کے فیصلے کے تابع ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ادارہ جات مقامی بلدیہ کے انتخابات عدالت کے فیصلے کے بعد ہی ہوں گے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا تعلق عدالت کے فیصلے کے تابع ہے۔جبکہ کانگریس کا مقصد بلدیاتی انتخابات میں بی سی طبقہ کے لیے 42 فیصد کوٹہ نافذ کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ وزیر کو اس مسئلہ پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ پارٹی بحث کے بعد فیصلہ کرے گی۔ صدر کانگریس کہا کہ کانگریس حکومت بنکاچرلا کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور تلنگانہ کے آبی حقوق کا تحفظ کرے گی۔”

دریائی پانی  کی تقسیم کے بارے میں رہنمایانہ  اصول موجود ہیں۔ کے سی آر نے آندھرا پردیش میں،مچھلی کا سوپ“پینے‘ کے بعد تلنگانہ کے پانی کے حصے کو آندھرا پردیش کے پاس ‘رہن’ رکھ دیا تھا۔ اب گوداوری اور کرشنا کے پانی  پر بی آر ایس کا بات کرنا شرمناک عمل ہے۔