امریکہ و کینیڈا

بائیڈن کے جرمن شیفرڈ کتے نے ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا

پریس سکریٹری نے جولائی میں کہاتھا، "جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، وائٹ ہاؤس کمپلیکس منفرد اور بہت دباؤ والا ہو سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب یہ سمجھ سکتے ہیں۔"

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن خاندان کے دو سالہ جرمن شیفرڈ کتے ‘کمانڈر’ نے ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
اسرائیل۔غزہ تنازعہ پر بائیڈن انتظامیہ میں اختلافات

بی بی سی کے مطابق، سیکرٹ سروس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کمانڈر نے پیر کی رات افسر پر حملہ کیا اور اہلکار کا جائے وقوعہ پر ہی افسر کا علاج کیا گیا۔ یہ 11 ویں بار ہے جب کتے نے وائٹ ہاؤس یا بائیڈن فیملی کے گھر پر کسی گارڈ کو کاٹا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے پہلے ان حملوں کے لئے وائٹ ہاؤس میں رہنے کے باعث ہونے والے تناؤ کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ پریس سکریٹری نے جولائی میں کہاتھا، "جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، وائٹ ہاؤس کمپلیکس منفرد اور بہت دباؤ والا ہو سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب یہ سمجھ سکتے ہیں۔”

انہوں نے، "یہ منفرد ہے اور یہ ہم سب کے لیے دباؤ کا باعث ہے۔ تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ خاندان کے پالتو جانور یا خاندان کے پالتو جانوروں کے لیے یہ کیسا ہوگا۔”