آندھراپردیش

امراوتی کوانٹم ویلی کے طور پر جدید تحقیق کا عالمی مرکز بنے گی: چندرابابونائیڈو

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پوری دنیا کی نظریں کوانٹم ٹیکنالوجی پر لگی ہوئی ہے اور مستقبل میں امراوتی کوانٹم ویلی کے طور پر جدید تحقیق کا عالمی مرکز بنے گی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پوری دنیا کی نظریں کوانٹم ٹیکنالوجی پر لگی ہوئی ہے اور مستقبل میں امراوتی کوانٹم ویلی کے طور پر جدید تحقیق کا عالمی مرکز بنے گی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


ہزاروں ٹکنالوجی طلبہ کے ساتھ آن لائن منعقدہ کوانٹم ٹاک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ آنے والے وقت میں زندگی کے ہر شعبہ میں انقلاب برپا کر دے گی۔ یہ پروگرام کیوبٹ اور وائسر جیسے اداروں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔


اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے معاشی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے 1970 میں معاشی اصلاحات شروع کیں جبکہ ہندوستان میں یہ اصلاحات 1991 میں آئیں جس کے بعد ملک نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب نے ملک کی تقدیر بدل دی اور ہندوستان اناج کے معاملہ میں خود کفیل بن گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں عام آدمی کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے مقصد سے بڑی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔


ریاست کی ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم میں بڑی تعداد میں آئی ٹی کمپنیاں آ رہی ہیں اور مستقبل میں یہ شہر نالج اکانومی اور ٹیکنالوجی کا اہم مرکز بنے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تروپتی میں ایک اسپیس سٹی قائم کرنے کے منصوبہ کا بھی ذکر کیا تاکہ ریاست کو جدید ٹکنالوجی کے نقشہ پر نمایاں مقام دلایا جا سکے۔