وقف جائیدادیں ہڑپنے‘ ترمیمی بل لایا گیا: مسلم پرسنل لا بورڈ
سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ بورڈ کے اجلاس کا احساس ہے کہ وقف ترمیمی بل‘ وقف جائیدادیں ہڑپنے کے لئے لایاگیا۔ وہ بنگلورو میں اتوار کے دن اختتام کو پہنچے بورڈ کے اجلاس کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
بنگلورو: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) نے پیر کے دن الزام عائد کیا کہ مرکز کا وقف ترمیمی بل 2024 ملک بھر میں پھیلی وقف جائیدادوں کو ”ہڑپنے“ کے لئے بنایا گیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس (ایس کیو آر الیاس) نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وقف جے پی سی ایمانداری سے اپنا کام نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے اجلاس کا احساس ہے کہ وقف ترمیمی بل‘ وقف جائیدادیں ہڑپنے کے لئے لایاگیا۔ وہ بنگلورو میں اتوار کے دن اختتام کو پہنچے بورڈ کے اجلاس کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وقف جے پی سی ان لوگوں کو وقت اور اہمیت دے رہی ہے جن کا وقف معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ جانبداری سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احساس ہے کہ وقف جے پی سی دیانتداری سے کام نہیں کررہی ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا بل لایا گیا جس کے سلسلہ میں کسی مسلم تنظیم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔