جرائم و حادثات

کرنول میں کار الٹ گئی،2افرادہلاک

زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر5شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے چنتہ کنٹہ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب پڑوسی ریاست کرناٹک سے کرنول کے منترالیم جانے والی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اس حادثہ میں دو افراد ہلاک اور 5دیگر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔