چندرابابو کی رہائی کامطالبہ، اے پی میں تلگودیشم کی ریلی

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم سربراہ چندرابابو کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم سربراہ چندرابابو کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

گنٹور ضلع کے فرنگی پور کی اہم شاہراہ پر ٹی شراون کمار کی قیادت میں کل شب مومی شمعوں اورجھنڈوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی۔

اس ریلی کے موقع پر احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور تلگودیشم سربراہ کو فوری طورپر رہا کرنے کامطالبہ کیا۔

اس احتجاج کے نتیجہ میں اس مصروف سڑک پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔