امریکہ و کینیڈا

امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ ٹرمپ 2024 کے انتخابات جیتیں: مسک

مشہور کاروباری شخصیت ایلن مسک نے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جیتیں۔

واشنگٹن: مشہور کاروباری شخصیت ایلن مسک نے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جیتیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

مسٹر مسک نے یہ باتیں پیر کو مسٹر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں یہ واقعی اہم ہے کہ آپ ملک کی بھلائی کے لیے یہ الیکشن جیتیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے نشریات کے دوران مسٹر ٹرمپ کی گفتگو کو 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

اسی دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی 2024 کی مہم ٹیم نے کہا ہے کہ مسٹر مسک اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرکے امریکہ میں جمہوریت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

a3w
a3w