امریکہ و کینیڈا

امریکہ بھی وقت کے ساتھ نئی شامی حکومت کو تسلیم کر لے گا : بلنکن

بلنکن نے کہا امریکہ اس طرح کے عمل کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت کو تسلیم کر لے گا۔ تاہم یہ حکومت شفاف اور غیر فرقہ وارانہ ہونی چاہیے۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا امریکہ بھی وقت کے ساتھ نئی شامی حکومت کو تسلیم کر لے گا۔ تاہم ضروری ہوگا کہ نئی حکومت ضروری معیارات کے مطابق ہو۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات
اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت

شام میں بشار حکومت ختم کرنے والے اپوزیشن گروپ ‘ھیتہ التحریر الشام’ کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا امریکہ نے مشروط عندیہ دیتے ہوئے تمام اقوام سے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے سیاسی عمل کے لیے تعاون کریں جس میں سب کو شامل کیا جائے۔ اس امر کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں منگل کے روز کیا ہے۔

مبصرین اس پیش دفت کو غیر معمولی دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ اس سے پہلے امریکہ نے طالبان کی افغانستان میں حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔

جبکہ شام کی نئی عبوری حکومت کے لیے تسلیم کیے جانے کے امکانات ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پچھلے دو روز سے مشرق وسطی کے کئی ملکوں نے بھی ھیتہ التحریر الشام سے رابطے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے نئی شامی حکومت کے لیے ‘ مطلوبہ معیارات ‘ کی قدغن لگاتے ہوئے کہا ہے یہ شامی عوام کا فیصلہ ہوگا شام کا مستقبل کیسا ہونا چاہیے ۔

اس لیے تمام اقوام کو چاہیے کہ وہ وہ ایک ایسی حکومت کے لیے مدد کریں جس میں معاشرے کے تمام طبقوں کی نمائندگی ہو اور وہ ایک شفاف طریقے سے بنی ہو اور اس پر بیرونی اثر نہ ہو۔

بلنکن نے کہا امریکہ اس طرح کے عمل کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت کو تسلیم کر لے گا۔ تاہم یہ حکومت شفاف اور غیر فرقہ وارانہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے امریکی ترجیحات کا شام کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا نئی شامی حکومت کو لازما اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا اور انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے بہاؤ کو رکاوٹ کے بغیر چلنے دینا ہوگا۔