امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں روک دیں

کیرین جین نے کہا کہ صدر نے ڈیلاویئر میں اپنے گھر میں قرنطینہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، جبکہ وہ اس وقت کے دوران اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

ان کی پریس سکریٹری کیرین جین نے کہا کہ امریکی صدر کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس سے قبل بھی ان کا دو بار کورونا مثبت آ چکا ہے۔ 81 سالہ جوبائیڈن چہارشنبہ کے روز لاس ویگاس میں حامیوں سے ملے تھے اور ایک تقریب سے خطاب کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے انتخابی مہم کی تقریر منسوخ کر دی ہے۔

ان کا کورنا ایسے وقت میں مثبت آیا ہے، جب انہیں اپنی عمر کی وجہ سے پیچھے ہٹنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

کیرین جین نے کہا کہ صدر نے ڈیلاویئر میں اپنے گھر میں قرنطینہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، جبکہ وہ اس وقت کے دوران اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔

صدر کے ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ جوبائیڈن کو چند علامتیں ہیں، جن میں ناک بہنا اور کھانسی شامل ہے، انہیں دوائی کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

بعد ازاں، امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’نیک خواہشات‘ کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت یاب ہونے کے دوران ’امریکی عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے سیاہ فام ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 5 نومبر کو دوبارہ منتخب ہونے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنی پہلی سیاسی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

a3w
a3w