حیدرآباد

ہینڈلوم ملبوسات، دست کاری صنعت سے امریکی ریسرچرس متاثر

جاپ گبرئیل نے کہا کہ ہینڈلومس صنعت کو حکومت کے تعاون سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا میں کوئی اور جگہ اس طرح کا تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ کئیرا جاپ گبرئیل نے کہا کہ یہاں کے بنکروں کی صلاحیتیں بھی قابل تعریف ہیں۔

حیدرآباد: امریکی ریسرچ اسکالر برائے ہینڈلوم و ٹکسٹائلس کئیرا جاپ گبرئیل نے تلنگانہ کے ہینڈلوم ملبوسات اور دست کاری صنعت کو بہترین قرار دیا۔ پرگتی بھون میں آج ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کے بعد انہوں نے بافندوں کی حوصلہ افزائی اور ہینڈلوم صنعت کے فروغ کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے دئیے جارہے تعاون و اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہینڈلومس صنعت کو حکومت کے تعاون سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا میں کوئی اور جگہ اس طرح کا تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ کئیرا جاپ گبرئیل نے کہا کہ یہاں کے بنکروں کی صلاحیتیں بھی قابل تعریف ہیں۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کپاس اور اس سے مربوط صنعتوں اور تیار ہونے والی اشیاء کا مشاہدہ کرنے کیلئے کئیرا جاپ گبرئیل، تلنگانہ آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے پوچم پلی، سدی پیٹ، سرسلہ، جنگاؤں، نارائن پیٹ اور گدوال میں ہینڈلوم صنعت اور دستی پارچہ جات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

انہوں نے ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ سے پرگتی بھون پہنچ کر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کے ٹی راما راؤ نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہینڈلوم صنعت کے فروغ اور بنکروں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کرایا۔

انہیں بتایا گیا کہ تلنگانہ میں تیار کردہ ہینڈلوم اشیاء کی عالمی سطح پر زبردست مانگ ہے۔ انہوں نے کئیرا جاپ گبرئیل کا مشاہداتی دورے کیلئے تلنگانہ کا انتخاب کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w